ابنا: عراق میں مسلح افراد نے اس ملک کے دس سیکورٹی اہلکاروں کو اغواء کر لیا ہے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق مغربی عراق میں واقع صوبۂ الانبار کی پولیس نے کہا ہے کہ الانبار میں گھات میں بیٹھے ہوئے مسلح قبائل کے عناصر نے سیکورٹی فورسز کے دس اہلکاروں کو اغواء کرلیا ہے۔ مسلح افراد نے ان اہلکاروں کو اغواء کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔مسلح افراد نے یہ کارروائي اس وقت انجام دی جب عراق کے سیکورٹی اہلکار الرمادی شہر میں ایک ایسے دہشتگرد کا تعاقب کررہے تھے جو پانچ عراقی فوجیوں کو قتل کرنےکے بعد اس علاقے میں روپوش ہوگيا تھا۔رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ مسلح قبائل کے عناصر عراقی سیکورٹی فورسز کے مشن کے سدراہ ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان افراد اور عراقی سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئي جس کے نتیجے میں مسلح قبائل کے دو افراد ہلاک ہوگۓ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
18 مئی 2013 - 19:30
News ID: 420738
عراق میں مسلح افراد نے اس ملک کے دس سیکورٹی اہلکاروں کو اغواء کر لیا ہے۔